ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزیر اعظم نے ایٹہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے دینے کا اعلان کیا

وزیر اعظم نے ایٹہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے دینے کا اعلان کیا

Fri, 05 May 2017 22:28:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 5/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے ایٹہ میں ہوئے اندوہناک سڑک حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔وزیر اعظم نے جمعہ کو اس اندوہناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کے خاندان والوں کو وزیر اعظم راحت فنڈ سے 2لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔مودی نے زخمیوں کے جلد صحت یات ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے ایٹہ شہر میں جمعہ کی صبح ہوئے اندوہناک سڑک میں 14لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 24سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں کئی کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔حادثہ جلیسر کوتوالی کے ٹونڈلا روڈ پر سرائے مین کے پاس ہوا۔حادثہ اس وقت پیش آیا،جب تلک کی تقریب سے لوٹ رہی ایک منی ٹرک ریلنگ توڑ کر رجواہے میں پلٹ گئی۔شدید زخمیوں کو آگرہ میڈیکل کالج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔مرنے والوں کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ تمام لوگ سکرولی سے تلک چڑھا کر آگرہ کے نگریا پونڈرن جا رہے تھے، تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔
 


Share: